دبئی: نئے ہجری سال کے پہلے دن دبئی میں پارکنگ بالکل مفت ہو گی :آ ر ٹی اے

منگل 27 ستمبر 2016 18:09

دبئی: نئے ہجری سال کے پہلے دن دبئی میں پارکنگ بالکل مفت ہو گی :آ ر ٹی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): دبئی میں نئے ہجری سال کے پہلے دن تمام پارکنگ لاٹس میں بالکل مفت پارکنگ کی سہولت ہو گی۔ پارکنگ کی سہولت مچھلی منڈی اور ملٹی لیول پارکنگ ولای جگہوں پر نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ ہر خاص موقعہ پر دبئی اور متحدہ عرب امارات میں پارکنگ بالکل مفت کر دی جاتی ہے ۔ عید الاضحی کے موقع پر بھی متحدہ عرب امارات میں عید کی چھٹیوں کے دوران پارکنگ بالکل مفت کر دی تھی ۔شہریوں نے نئے ہجری سال کے موقع پر پارکنگ کی سہولت مفت کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے ۔