مسئلہ کشمیراوربھارتی جنگی عزائم پرحکومت اوراپوزیشن کا جوائنٹ اجلاس بلایا جائے۔سراج الحق

قوم کرپشن کا خاتمہ اورحکمران اپنا اقتداربچانا چاہتے ہیں،30ستمبرکو کرپشن کے خلاف فیصل آباد اوررائیونڈ میں ہونے والے دھرنے کامیاب ہونگے۔امیرجماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 ستمبر 2016 17:52

مسئلہ کشمیراوربھارتی جنگی عزائم پرحکومت اوراپوزیشن کا جوائنٹ اجلاس ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27ستمبر2016ء) :جماعت اسلامی کے امیرسینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل اوربھارتی جنگی عزائم پرفوری طورپرحکومت اوراپوزیشن کا جوائنٹ اجلاس بلایا جائے،بھارت کیخلاف ہرسطح پربھرپورتیاری کی ضرورت ہے،کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے جس پر وہ سخت جھنجھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے سینیٹ اجلاس کے موقعہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سے بھاگنے والے حکمرانوں کے پاس اخلاقی طورپرحکومت میں رہنے کا کوئی جوازنہیں۔

(جاری ہے)

قوم کرپشن کا خاتمہ اورحکمران اپنا اقتدار بچانا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم اگرآج خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں تواگلے ہی دن دوسروں کا احتساب شروع ہوجائے گا۔سراج الحق نے کہا کہ 30ستمبر کو کرپشن کے خلاف فیصل آباد اور رائیونڈ میں ہونے والے دھرنے کامیاب ہونگے۔وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں اچھی تقریر کرنے کے بعد چپ سادھ رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ،یورپی اور مغربی ممالک میں وفود بھیج کر کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنی چاہئے۔