آرمی چیف کادہشتگردوں کا مقابلہ کرنے پرواپڈا سکیورٹی کے دو اہلکاروں کیلئے انعام

دونوں واپڈا سکیورٹی اہلکاروں کو10 لاکھ روپے فی کس نقد انعام اورسووینیئر پیش کئے گئے،چیف آف آرمی سٹاف نے دہشتگردوں کے حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پرواپڈا سکیورٹی اہلکاروں کی تعریف کی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 ستمبر 2016 17:24

آرمی چیف کادہشتگردوں کا مقابلہ کرنے پرواپڈا سکیورٹی کے دو اہلکاروں ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27ستمبر2016ء) :و ارسک ڈیم کے نواح میں واقع کرسچن کالونی پر 2ستمبر کی صبح دہشت گردوں کے حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واپڈا سکیورٹی کے دو اہلکاروں کو 10 لاکھ روپے فی کس نقد انعام اور سووینیئر پیش کئے ۔اعزاز پانے والوں میں واپڈا سکیورٹی سارجنٹ خاؤد علی خان اور سکیورٹی گارڈ نجیم علی خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی سٹاف نے حملے کے دوران دہشت گردوں کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کرنے پر واپڈا سکیورٹی اہلکاروں کی تعریف کی ۔دریں اثنا اپنے ایک بیان میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے واپڈا سکیورٹی اہلکاروں کی عزت افزائی پر چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے اقدامات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا ۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ کرسچن کالونی کے گیٹ پر تعینات واپڈا سکیورٹی اہلکاروں نے سب سے پہلے دہشت گردوں کا سامناکیا اورپاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے پہنچنے تک دہشت گردوں کا نہایت بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :