سندھ اسمبلی میں سندھی زبان کو قومی زبان قرار دینے کی قرارداد منظور،ایم کیو ایم کی مخالفت

منگل 27 ستمبر 2016 16:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) سندھ اسمبلی میں سندھی زبان کو قومی زبان قرار دینے کی قرارداد منظور, ایم کیو ایم کی مخالفت، قرارداد پر بات کی اجازت نہ دینے پر حکومتی وزرا نے اسمبلی سے واک آوٹ کردیا۔سندھ اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی سربراہی میں ہوا ، ایوان میں سندھی زبان کو قومی زبان قرار دینے پر قرار داد پیش کی گئی قرار داد مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نند کمار نے پیش کی، ایم کیو ایم کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی سید سردار احمد نے کہا کہ قومی زبان کا درجہ نہیں دیا جا سکتا کیونکہ قائد اعظم نے واضع کیا تھا کہ صرف اردو زبان ہی قومی زبان ہوگی حیران کن طور پر سینئیر وزیر نثار کھوڑو نے بھی قرارداد پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سندھی کو قومی زبان کا درجہ دینے سے باقی زبانوں کا کیا ہوگا؟وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے سید سردار احمد کی مخالفت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انگریزوں نے بھی سندھی زبان کو دفتری زبان کے طور پر نافذ کیا ہمیں اردو پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ہزاروں سال کی زبانوں کو اہمیت دینی چاہیے ،ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے سندھی زبان کے لئے پیش کی جانے والی قرارداد میں بات کرنے سے روکنے پرحکومتی اراکین ناراض ہوگئے اور ایوان سے واک آوٹ کر گئے ، واک آوٴٹ کرنے والوں میں امداد پتافی، نواب تیمور ٹالپربھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں قرارداد میں ترمیم لانے پر اتفاق کرتے ہوئے بحث کو سمیٹ لیا گیا۔