سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔رضاربانی

بھارت کے پاس سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کوئی قانونی جوازنہیں ہے، بھارت اگرسندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کرنا چاہتاہے تو پاکستان بھی سوچے۔چیئرمین سینیٹ کا سینیٹ میں اظہارخیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 ستمبر 2016 16:59

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔رضاربانی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27ستمبر2016ء) :چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کوئی قانونی جوازنہیں ہے،معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شیریں رحمان کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر توجہ دلاؤنوٹس پر کہا کہ بھارت اگرسندھ طاس معاہدے پر نظرثانی کرنا چاہتاہے تو پاکستان بھی سوچے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کوئی قانونی جوازنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو جارحیت کا جواب جارحیت میں ہی دینا چاہیے۔آج سینیٹ کے اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی پر شیریں رحمان نے توجہ دلاؤنوٹس پیش کیا۔جس کوچیئرمین سینیٹ نے معاملہ قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کو بھجوادیاہے۔