وزیر داخلہ سے لارڈ نذیر کی ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

منگل 27 ستمبر 2016 16:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے لارڈ نذیر احمد نے ملاقات کی جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات اور پاک بھارت موجودہ تناؤ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، منگل کے روز اسلام آباد میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں برطابیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور ان کی درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ الطاف حسین کے معاملے پر حکومت برطانیہ کا جواب حوصلہ افراء ہے، امید ہے آئندہ دنوں میں الطاف حسین کے حوالے سے مزید پیشرفت ہوگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کشیدگی کی متبادل آج بھی مسئلہ کشمیر ہی ہے، بھارت کشیدگی کا سہارا لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر سے عالمی توجہ پٹانا چاہتا ہے، بھارت ریاستی جبر سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جہدوجہد کو دوبانہ چاہتا ہے جو مکن نہیں، پاکستان کو کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے نہیں روکا جاسکتا، اس موقع پر لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیر داخلہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

متعلقہ عنوان :