اسلام آباد ہائی کورٹ ، ڈرون حملوں کے خلاف مقدمہ کے پی کے منتقل کرنے کی استدعا منظور

منگل 27 ستمبر 2016 16:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مقدمہ کے پی کے منتقل کرنے کے کیس کی جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی۔کیس کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مقدمہ کے پی کے منتقل کرنے کے کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی۔

(جاری ہے)

مقدمے میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف اور لیگل ایڈ وائزر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مرزاشہزاد اکبر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل کی استدعا کی کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے ، اس کی جلد سماعت کی جائے۔ جس پر عدالت نے جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی اور کیس کی سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر تھانہ سکریٹریٹ نے ڈرون حملوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :