ممبئی حملہ کیس، عدالتی کمیشن الفوز کشتی کا معائنہ کرنے کراچی جائے گا

منگل 27 ستمبر 2016 16:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) ممبئی حملہ کیس میں اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی عدالت کا کمیشن الفوز کشتی کا معائنہ کرنے کراچی جائے گا۔ کیس کی مزید سماعت 28ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت جسٹس سہیل اکرام نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ساحل کراچی پر موجود الفوز کشتی کے معائنے کا فیصلہ موخر کردیا، عدالتی حکم پر عدالتی کمیشن الفوز کشتی کا معائنہ کرنے آئندہ سماعت پر کراچی جائے گا۔

کراچی میں موجود اہم گواہ منیر کا بیان بھی قلم بند کیا جائے گا۔ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا تھا کہ اتنی بڑی کشتی عدالت نہیں لائی جا سکتی ، معائنہ کمیشن مقرر کیا جائے ،دہشتگرد مبینہ طور پر الفوز کشتی پر سوار ہو کر بھارتی پانی تک پہنچے تھے۔ کیس کی مزید سماعت 28ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اے ٹی سی کی جج سہیل اکرام نے ایف آئی اے کی کشتی کے معائنہ کی درخواست منظور کی تھی۔

متعلقہ عنوان :