سپریم کورٹ، گریڈ پانچ کے ملازم کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت

لاہور ہائی کورٹ بنچ ملتان کیس میرٹ پر سن کر فیصلہ کرے،عدالت کاحکم

منگل 27 ستمبر 2016 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ میں وائلڈ لائف اینڈ فریشری ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ پانچ کے ملازم کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا اور عدالت نے حکم دیا کہ لاہور ہائی کورٹ بنچ ملتان کیس میرٹ پر سن کر فیصلہ کرے ۔

عدالت کا لاہوئی ہائی کورٹ کے فیصلہ شدید اظہار برہمی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے یا شاہی فرمان ۔عدالتوں کا شاہی فرمان جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ۔ وہ زمانہ گزر گیا ۔غیر قانونی اقدامات کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ عدالت نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ غیر ضروری قانون کے تحت دیا لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ تین ماہ میں کیس کو میرٹ پر سن کر فیصلہ کرے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبیدالرحمان لودھی نے درخواست گزار عبداللطیف محکمہ وائلڈلائف میں بطور واچر بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :