سپریم کورٹ سیقتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج ، سزائے موت برقرار

منگل 27 ستمبر 2016 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کر دی ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔وہاڑی کے رہائشی ملزم امداد علی کو حافظ محمد عبداللہ کے قتل میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کی ذہنی حالت درست نہیں پھانسی کے احکامات روکے جائیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم آٹھ سال سے وہاڑی جیل میں ہے جیل میں آٹھ سال کے دوران ملزم کے ذہنی حالت سے متعلق شواہد ریکارڈ پر نہیں آئے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سزا کے بعد مریض ہوا سزا سے پہلے وہ ذہنی طور پر ٹھیک تھا ۔ ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جب تک وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہو جاتا تو پھانسی کی سزا پر عملدرآمد نہ کیا جائے ۔ عدالت نے ملزم کی پھانسی کی سزا برقرار رکھتے ہوئے ملزم کے وکیل کی درخواست خارج کر دی ۔

متعلقہ عنوان :