بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر کو اڑی واقعے کے ثبوت فراہم کردیے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اڑی حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے،بھارت کو بغیرثبوت الزام تراشی نہیں کرنی چاہیے۔پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 ستمبر 2016 16:48

بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر کو اڑی واقعے کے ثبوت فراہم کردیے۔بھارتی ..

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27ستمبر2016ء) :بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو اڑی واقعے کے ثبوت دے دیے ہیں،عبدالباسط کو ثبوت بھارتی دفترخارجہ میں طلب کرکے فراہم کیے گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دفترخارجہ نے آج ایک بار پھر پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور اڑی واقعے کے ثبوت فراہم کیے۔جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے اڑی واقعے کوپراپیگنڈا قراردیتے ہوئے بھارتی احتجاج کو سختی سے مسترد کردیاہے۔عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے۔اڑی حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔بھارت کو بغیرثبوت الزام تراشی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :