پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے،ترجمان

منگل 27 ستمبر 2016 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائر لائن نے بعد از حج آپریشن کے دوران44 خصوصی حج پروازوں کے ذریعے14 ہزار حجاج کرام کو وطن واپس پہنچا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ123خصوصی حج پروازوں کے ذریعے تقریباً52 ہزار حجاج کو ملک کے دس شہروں میں واپس پہنچایا جا رہا ہے جن میں سے 84 پروازیں جدہ اور39 پروازیں مدینہ منورہ سے چلائی جا رہی ہیں ۔ بعد از حج آپریشن 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :