سانحہ 8اگست کیخلاف کوئٹہ میں وکلا برادری کی احتجاجی ریلی ،بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دیا

منگل 27 ستمبر 2016 16:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) سانحہ اٹھ اگست کے خلاف کوئٹہ میں وکلا برادری نے احتجاجی ریلی نکالی اور بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

وکلا نے عدالتی کاروائی کا بھی بائیکاٹ کیاتفصیلات کے مطابق پیر کو سا نحہ آٹھ اگست کے خلاف بلوچستان بھر کی وکلا تنظیموں نے بلوچستان ہائی کورٹ سے احتجاجی ریلی نکالی جو بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوگئی ، سنےئر وکیل رہنما علی احمد کرد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں انصاف فراہم کرنے والوں کو نشانہ بنایا جارہاہے سانحہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک وکلا اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

واقعہ کی تحقیقات تاحال سامنے نہیں لائی گئیں ہیں جو حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ریلی کے شرکا ء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی واضع رہے سانحہ اٹھ اگست کے خلاف کوئٹہ میں وکلا کی جانب سے ہر ہفتے منگل اور جمعرات کو عدالتوں کا بائیکاٹ احتجاجی ر یلیاں اور دھرنے دیئے جائیں گے۔