بلوچستان میگا کرپشن کیس ،گرفتار ملزما ن کو سکیورٹی خدشات کی بناء پر عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا ،ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی

منگل 27 ستمبر 2016 16:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار ملزما ن کو سکیورٹی خدشات کی بناء پر عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا تاہم ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ بلوچستا ن میر خالد لانگو ،سابق سیکٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی ، انکے فرنٹ مین اور ٹھیکے دار سہیل مجید کو پیر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاہم وکلاء کی ہڑتا ل اور ریلی پر سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد مامور ہونے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع کے پیش نظر ملزما ن کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیاجبکہ عدالت نے نیب حکام کی جانب سے ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کو قبول کر تے ہوئے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6اکتوبر تک توسیع کردی اور کیس کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :