پنجاب اسمبلی کا اجلاس 14اکتوبر کو طلب

منگل 27 ستمبر 2016 16:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 14اکتوبر بروز جمعہ کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کا 24واں سیشن 14اکتوبر کی دوپہر دو بجے شروع ہو گا جس کی صدارت اسپیکر رانا محمد اقبال کریں گے ۔ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔