پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف سمیت تمام درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم ،سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے منظور کرلیا

منگل 27 ستمبر 2016 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف سمیت تمام درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرکے انہیں سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات سے متعلق سماعت کی۔ چیف جسٹس نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تحریک انصاف سمیت دیگر 4 درخواستوں پر رجسٹرار کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو ختم کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت کھلی عدالت میں لگانے اور درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔ ان درخواستوں کی سماعت 3 رکنی بینچ کرے گا۔