ڈیرہ مرادجمالی ،8 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ ،بلوچستان کے بعض علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل

منگل 27 ستمبر 2016 16:37

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) ڈیرہ مرادجمالی میں 8 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیاگیا ، پائپ لائن تباہ ہونے سے بلوچستان کے بعض علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

لیویزذرائع کے مطابق ڈیڑہ بگٹی میں لوٹی سے سوئی جانیوالی8 انچ قطر گیس پائپ لائن کو نامعلوم شر پسندوں نے نصب شدہ بارودی مود سے تباہ کیا ۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی اور کنواں نمبر8اور3کوگیس کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ دہشتگرد کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :