قومی اسمبلی میں علمی مدارس میں بدعنوانیوں کی روک تھام کا بل 2016ء پیش کر دیا گیا

منگل 27 ستمبر 2016 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں منگل کو علمی مدارس میں بدعنوانیوں کی روک تھام کا بل 2016ء پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی شکیلہ لقمان نے تحریک پیش کی کہ علمی مدارس میں بدعنوانیوں کی روک تھام کا بل 2016ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں اکیڈمک ریسرچ کے مسائل دور ہوں گے اور بدعنوانیوں کا خاتمہ ہوگا۔ وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمان نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد شکیلہ لقمان نے بل ایوان میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :