کویت سٹی : نئے تعلیمی سال کے شروع ہوتے ہی ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے 486پولیس اہلکار تعینات

منگل 27 ستمبر 2016 16:36

کویت سٹی : نئے تعلیمی سال کے شروع ہوتے ہی ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے ..

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): کویت سٹی پولیس نئے تعلیمی سال کی شروعات میں طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنا نے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے انتظامات کر لیئے ہیں۔ مختلف تعلیمی اداروں کے ارد گرد کی سڑکوں پر پولیس پیٹرول میں اضافہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے 486 پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کو عملی شکل دے دی گئی ہے ۔ کویتی سٹی پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ پولیس اہلکار سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی پر بھی نظر رکھیں گے ۔ کسی بھی جگہ رش پید ا ہونے کی صورت میں یہ اہلکار اپنی خدمات سر انجام دیں گے ۔