وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر کوارٹروں کی تصدیق، عدم اعتراض تین دن کے اندر جاری کرنے کی پابند ہے ، سید ساجد مہدی پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ کی قومی اسمبلی کو آگاہی

منگل 27 ستمبر 2016 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات سید ساجد مہدی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات وفاقی سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے وقت رہائشی کوارٹروں کی تصدیق، عدم اعتراض تین دن کے اندر جاری کرنے کی پابند ہے۔ ہم نے اس پر سختی سے عمل کرتے ہوئے 41 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خالدہ منصور کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سرکاری کوارٹرز کے تصدیق نامہ اور دیگر کاغذات کے حصول میں مشکلات کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری سید ساجد مہدی نے کہا کہ تمام ضوابط مکمل ہونے کے بعد وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات تین دن کے اندر این او سی جاری کرنے کی پابند ہے۔

تمام یوٹیلٹی بلز اور دیگر کوائف پورے کرنا ملازم کا کام ہے۔ توجہ مبذول نوٹس پر خالدہ منصور اور شکیلہ لقمان کے سوالات کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری سید ساجد مہدی نے کہا کہ اگر متعلقہ محکمہ ذمہ داری لے لیتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہم نے رواں سال اس سختی کی بناء پر 410 ملین کی ریکوری کی ہے۔ بہت سے ملازمین بلز ہی نہیں دیتے۔ ان کوائف کے بغیر ہم این او سی نہیں دے سکتے۔

متعلقہ عنوان :