حکومت تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی‘ عبدالقادربلوچ

منگل 27 ستمبر 2016 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادربلوچ نے کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی‘ پاکستانی قوم خود ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں سے نمٹے گی‘ ہر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے عوامی فیصلہ واضح ہوا ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت 68سال سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں۔ خطے میں کسی سے ایسی لڑائی نہیں چاہتے جس سے تباہی ہو۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی‘ پاکستانی قوم خود ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں سے نمٹے گی‘ ہر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے عوامی فیصلہ واضح ہوا ہے۔