Live Updates

جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سکون سے نہیں بیٹھیں گے‘ کشمیر کل بھی پاکستان کا اٹوٹ انگ تھا‘ آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا‘

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے‘ نندی پور پاور پروجیکٹ اس ماہ کے آخر یا اکتوبر میں فعال ہوجائے گا‘ نندی پور کا ریکارڈ جلانے والوں کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے‘ گھروں پر چڑھائی کی روایت درست نہیں‘ عمران خان کو احتجاج سے نہیں روک رہے ، اگر وہ جاتی امرا جانے کی بات کریں گے تو کارکن یقیناً اشتعال میں آئیں گے،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 27 ستمبر 2016 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سکون سے نہیں بیٹھیں گے‘ کشمیر کل بھی پاکستان کا اٹوٹ انگ تھا‘ آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا‘ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے‘ نندی پور پاور پروجیکٹ اس ماہ کے آخر یا اکتوبر میں فعال ہوجائے گا‘ نندی پور کا ریکارڈ جلانے والوں کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے‘ گھروں پر چڑھائی کی روایت درست نہیں‘ عمران خان کو احتجاج سے نہیں روک رہے لیکن اگر وہ جاتی امرا جانے کی بات کریں گے تو کارکن یقیناً اشتعال میں آئیں گے۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ہم اس کے ثبوت بھی بین الاقوامی برادری کو فراہم کرچکے ہیں۔ بھارت اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام ریاستی دہشت گردی کی جارہی ہے۔ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق کشمیری عوام کو حاصل ہے کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے خون کی قسم کھاتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو موثر انداز میں اجاگر کیا بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے۔ کشمیر کل بھی پاکستان کا اٹوٹ انگ تھا‘ آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکلنا چاہئے۔ وزیراعظم کی وطن واپسی پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے بارے غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ اس ماہ کے آخر یا اکتوبر میں فعال ہوجائے گا‘ نندی پور کا ریکارڈ جلانے والوں کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے‘ گھروں پر چڑھائی کی روایت درست نہیں‘ عمران خان کو احتجاج سے نہیں روک رہے لیکن اگر وہ جاتی امرا جانے کی بات کریں گے تو کارکن یقیناً اشتعال میں آئیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات