اگر مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے تو سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر کیوں ہے‘ بھارت کے ساتھ جب بھی بات چیت ہوئی مسئلے کشمیر لازمی ایجنڈے کا حصہ ہوگا،وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی میڈیا سے گفتگو

منگل 27 ستمبر 2016 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اگر مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے تو سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر کیوں ہے‘ بھارت کے ساتھ جب بھی بات چیت ہوئی مسئلے کشمیر لازمی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی کوشش کی تو یہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے چھپن ممالک نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں بھی مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے تو سکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر کیوں ہے‘ بھارت کے ساتھ جب بھی بات چیت ہوئی مسئل کشمیر لازمی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔