جدہ: منی لانڈرنگ کے جرم میں ملوث بنگلہ دیشی شہر ی کو 8ماہ قید کی سزا،3000ریال جرمانہ

منگل 27 ستمبر 2016 15:57

جدہ: منی لانڈرنگ کے جرم میں ملوث بنگلہ دیشی شہر ی کو 8ماہ قید کی سزا،3000ریال ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): جدہ کریمنل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار بنگلہ دیشی شہری کو الزامات ثابت ہونے پر 8ماہ قید کی سزا ،3000ریال جرمانہ اور 50کوڑے لگانے کے سزا کا حکم سنا دیا۔ سزاپوری ہونے پر ملزم کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی سنایا۔ بنگلہ دیشی شہری کو مختلف مواقعوں پر غیر قانونی طریقے سے رقم بیرون ِ ملک بجھوانے پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی شہری کسی نامعلوم سعودی شہری کے لیے رقم ٹرانسفر کرواتا تھا۔ جس کے عوض ہر بار 10ریال او رایک موبائل کارڈ وصول کرتا تھا۔ گزشتہ ماہ 4ملین سعودی ریال بیرون ِ ملک بجھواتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم نے بیرونِ ممالک میں رقم مختلف جگہوں پر ٹرانسفر کی۔ بنگلہ دیشی شہری سے رقم ٹرانسفر کروانے والے سعودی شہری کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے ۔