ریاض: جوازات کے دفتر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا: سول ڈیفنس

منگل 27 ستمبر 2016 15:26

ریاض: جوازات کے دفتر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا: سول ڈیفنس

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): ریاض میں پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ (جوازت) میں لگنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ ریاض سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہناہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

جوازات کے دفتر میں لگنے والی آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ جوازات کے ڈائریکٹر کا کہناہے کہ آگ لگنے سے تھوڑی دیر کے لیے کام میں خلل پیدا ہوا تھا ۔آج معمول کے مطابق کام جاری ہے ۔ تمام عملہ اپنے اپنے کام میں مشغول ہے ۔