تمیم اقبال تمام فارمیٹس میں 9ہزا را نٹرنیشنل رنزبنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے

منگل 27 ستمبر 2016 15:25

تمیم اقبال تمام فارمیٹس میں 9ہزا را نٹرنیشنل رنزبنانے والے پہلے بنگلہ ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) بنگلہ دیش کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اوپننگ کرتے ہوئے جیسے ہی 15واں رن بنایا،وہ بنگلہ دیشی کرکٹ تاریخ(تمام فارمیٹس میں ) 9ہزا را نٹرنیشنل رنزبنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

اس اننگزمیں تمیم اقبال نے 98 گیندوں پر 9چوکوں کی مددسے 80رنزبنائے تھے ،انہوں نے اب تک اپنے انٹرنیشنل کیرئیر میں 14سنچریاں اور55نصف سنچریاں اسکورکی ہیں جو کسی بھی بنگلہ دیشی بیٹسمین کی سب سے زیادہ سنچریاں اور ففٹیاں ہیں حتی کہ کوئی اور بنگلہ دیشی بیٹسمین تاحال اپنی تہرے ہندسے کی اننگزکی تعداد کو دہرے ہندسے(ڈبل ڈیجٹ) میں داخل نہیں کرسکاہے۔

تمیم اقبال کے بعد شکیب الحسن 8372 رنز کے ساتھ دوسرے نمبرپر موجود ہیں۔اب تک بنگلہ دیش کی جانب سے صرف دو ہی بیٹسمینوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میں آٹھ ہزار رنز کاسنگ میل عبورکرنے کااعزاز حاصل ہوسکاہے۔

متعلقہ عنوان :