نئی ٹیسٹ پلیئررینکنگ جاری ،مصباح الحق ترقی پاکر ٹاپ 10بلے بازوں میں آگئے

آسٹریلوی کپتان اسمتھ پہلے ، کیوی قائد ولیمسن دوسرے نمبر پر ، باؤلنگ میں افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے ، گرین شرٹس کے یاسر شاہ چھٹے نمبر پر براجمان

منگل 27 ستمبر 2016 15:03

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئررینکنگ جاری کردی،مصباح الحق ترقی پاکر ٹاپ 10بلے بازوں میں آگئے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیوسمتھ پہلے ،نیوزی لینڈ کے قائد کین ولیمسن دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر موجود ہے پاکستان کے یونس خان کا پانچواں نمبر ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں باؤلرز کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے ، بھارت کے روی ایشوین دوسرے ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیں پاکستان کے یاسر شاہ بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :