ریاض:2200غیر ملکی شہریوں نے وزارتِ لیبر کی ویب سائٹ پر ملازمت کی غرض سے اپنا ڈیٹا اپلوڈ کیا

منگل 27 ستمبر 2016 15:02

ریاض:2200غیر ملکی شہریوں نے وزارتِ لیبر کی ویب سائٹ پر ملازمت کی غرض سے ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): وزارتِ لیبر برائے سماجی ترقی کی طرف سے مختلف کمپنیوں میں مشکلات کا شکار غیر ملکیوں کی ملازمت کے حصول کے لیے بنائی جانے والی ویب پورٹل ” کوادیر لیبر“ پر تقریباََ22,00غیر ملکی شہریوں نے اپنی سی وی ” ڈیٹا“ اپلوڈ کیا ۔

(جاری ہے)

ایسے غیر ملکی جو اپنی کمپنیوں میں مشکلات کا شکا ر ہیں ۔ ان کے لیے کسی دوسری جگہ ملازمت کے حصول کی خاطر نئی ویب سائٹ کا افتتاح گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔اس پورٹل میں رہائشی ویزے کی مدت ختم ہونے والے غیر ملکیوں کے لیے بھی سہولت دی گئی ہے۔ کیونکہ متعدد کمپنیوں نے ان کے رہائشی ویزوں کی مدت میں توسیع نہیں کی جس کی وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہیں۔