پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

منگل 27 ستمبر 2016 15:01

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کیلیے ویسٹ انڈیز کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ جیسن ہولڈر ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 13 اکتوبر سے ہو گا۔

(جاری ہے)

تین میچز کی سیریز کا آخری میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائیگا۔ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ اسکواڈ کی کپتانی جیسن ہولڈر کریں گے۔ کریگ بریتھ ویٹ وائس کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دیوندرا بشو، بلیک ووڈ، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرن براوو، وٹون چیز، میگوئل کمینز، شان ڈورچ، شینن گیبریل ، شائی ہوپ ، لیئون جانسن ، الزاری جوزف ، مارلن سیموئلز اور جومل واریکن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :