قائدآباد منزل پمپ کے قریب اورینٹ ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

منگل 27 ستمبر 2016 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) قائدآباد منزل پمپ کے قریب اورینٹ ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ چاروں اطراف پھیلنے لگی جس کی اطلاع فائربریگیڈ کودی گئی ،فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کرآگ بجھانے کاعمل شروع کردیا اورتقریباایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہدکے بعد آگ پرمکمل قابوپالیاگیا ہے اب کولنگ کاعمل جاری ہے فائربریگیڈنے بتایا کہ مسلسل جدوجہدکے بعد آگ پرقابوپالیا گیا فائربریگیڈحکام کاکہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ سے معلوم نہیں ہوسکی ہے،اورمذکورہ آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کاسامان جل کرخاکسترہوگیا ۔