مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی سنگین ہیں، ارون دھتی رائے

کشمیریوں سے زیادہ بھارت کو کشمیر سے آزادی کی ضرورت ہے، معروف بھارتی صحافی

منگل 27 ستمبر 2016 14:54

مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی سنگین ہیں، ارون دھتی رائے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) معروف بھارتی صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی سنگین ہیں۔بھارتی حکومت نے کشمیر میں سات لاکھ فوجی تعینات کررکھے ہیں۔کشمیریوں سے زیادہ بھارت کو کشمیر سے آزادی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ارون دھتی رائے کا کہنا تھا کہ بھارت جو کچھ کشمیر میں کررہا ہے اس کا اثر اب بھارت کے دیگر علاقوں میں سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے سات لاکھ فوجی کشمیر میں تعینات کررکھے ہیں جبکہ امریکہ نے عراق میں جنگ کے لیے ایک لاکھ ساٹھ ہزار فوجی بھیجے تھے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس صورتحال میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنا اور زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں کشمیر میں جاری صورتحال کو دیکھ کر بہت پریشان ہوں۔

متعلقہ عنوان :