پارلیمنٹ میں سپیکر کا رویہ انتہائی جانبدار ہمیشہ حکومتی ارکان کی جانب جھکاؤ ہوتا ہے، عارف حسین علوی

منگل 27 ستمبر 2016 14:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) ممبر قومی اسمبلی عارف حسین علوی نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں سپیکر کا رویہ انتہائی جانبدار ہے اور ہمیشہ ہی حکومتی ارکان کی جانب جھکاؤ ہوتا ہے ہمارے سوالات اگر مس ہوجائیں تو بعد میں ان کا وقت ہی نہیں دیا جاتا اور انہیں اداب سکھایا جاتا ہے گزشتہ روز سپیکر کے پاس دو ریفرنس ہماری طرف سے بھیجے گئے ریفرنس میں ثبوت بھی موجود تھے لیکن اس کو نظر انداز کردیا گیا اور حکومتی ریفرنسز کو بھیج دیا گیا یہ انتہائی غلط ہے جس پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن چلا جائے یا سپریم کورٹ چلا جائے میری جو رولنگ تھی اس میں فیصلہ سنایا ہے اور تمام امور کو دیکھتے ہوئے ہی فیصلہ دیا ہے اس کے بعد سپیکر نے عارف علوی کا مائیک بند کردیا لیکن عارف علوی ز ور زور سے بات کرتے رہے سپیکر اپنا رویہ تبدیل کریں

متعلقہ عنوان :