سپیکر ایاز صادق نے وزیر اعظم کیخلاف بولنے پر عارف علوی کا مائک بند

میں نے وزیراعظم کیخلاف نااہلی ریفرنس پر بولنے کی کوشش کی تو مائیک بند کرادیا گیا ، عارف علوی کا شدید احتجاج

منگل 27 ستمبر 2016 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم کے خلاف نااہلی ریفرنس کے حوالے سے بات کرنے پر عارف علوی کا مائک بند کرادیا۔ منگل کے روز قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی نااہلی پر بولنا تحریک انصاف کو مہنگا پڑ گیا ، سپیکر ایاز صادق نے عارف علوی کا مائک بند کرا دیا جس پر عارف علوی نے شدیداحتجاج کیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعظم کے خلاف نااہلی ریفرنس پر بولنے کی کوشش کی تو میرا مائک بند کر ادیا گیا اور جب مائک بند کرائے کی وجہ پوچھی تو سپیکر صاحب نے جواب دیا کہ آپ سپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کر سکتے اور نہ سوال اٹھا سکتے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر نے 45منٹ میں سوالات کا سیشن ختم کر دیا۔

پاکستان میں کرپشن ختم ہوئی تو یہی جمہوریت کی جیت ہے۔ہم تحقیقاتی ادارہ نہیں، عدالت کی ہدایت پر کام آگے بڑھ سکتاہے ،سپریم کورٹ نے پٹیشن سننے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔یاد رہے سپیکر ایازصادق نے 9ستمبر کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا مائک بھی اسی طرح بند کرا دیا تھا جب انہوں نے اپنے مسائل اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے بولنے کی کوشش کی تھی۔