بھارت نے پاکستان میں جانے والے تین دریاوٴں پر ہائیڈرو پاور پلانٹس بنانے کی سرگرمیاں تیز کردیں

منگل 27 ستمبر 2016 14:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) بھارت نے پاکستان میں جانے والے تین دریاوٴں چناب، جہلم اور سندھ پر ہائیڈرو پاور پلانٹس بنانے کی سرگرمیاں تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے نے یہ بات اس منصوبے کا علم رکھنے والے ایک ذریعے کی وساطت سے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

ایسا ہونے کی صورت میں ان دونوں ملکوں کے مابین پہلے سے کشیدہ چلے آ رہے تعلقات اور بھی خراب ہو سکتے ہیں۔

اس ذریعے نے بتایا کہ پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اجلاس میں حکام سے کہا کہ بھارت کو زیادہ سے زیادہ دریائی پانی استعمال میں لانا چاہیے۔ اٹھارہ ستمبر کو متنازعہ علاقے کشمیر میں اْڑی کے مقام پر بھارتی فوج کے ایک ہیڈکوارٹر پر حملے میں اٹھرہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے بھارت جوابی کارروائی کے اعلانات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :