کرپشن کیس ، ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر ملزما ن پر پرفردجرم عائد نہ ہوسکی

منگل 27 ستمبر 2016 14:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) احتساب عدالت میں سابق وفاقی مشیرڈاکٹرعاصم کوبیماری کے باعث پیش نہیں کیاگیا کرپشن کے الزام میں ملزمان پرفردجرم عائد نہ ہوسکی تفصیلات کے مطابق وفاقی احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کوعدالت میں پیش نہ کرنے پرسماعت 17اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ڈاکٹرعاصم حسین اوردیگر ملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے ایک پرائیوٹ کمپنی جے جے وی ایل کوغیرقانونی ٹھیکے دیکرملکی خزانے کو17ارب روپے کانقصان پہنچایا مذکورہ مقدمہ میں تمام ملزمان پرفرد جرم عائد ہونا تھی لیکن جیل حکام نے عدالت کوبتایا کہ ڈاکٹرعاصم حسین کی طبعیت ناساز ہے اس لیے ان کوعدالت میں پیش نہیں کیاجاسکتاجس پرعدالت نے سماعت17اکتوبرتک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :