Live Updates

عمران خان کا شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ،رائیونڈ مارچ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال

حکمرانوں کوپانامالیکس کاایشو دفن نہیں کرنے دیں گے ،سربراہ تحریک انصاف عوامی لیگ رائیونڈ مارچ میں بھرپور انداز میں شرکت کریگی،تیاریاں مکمل ہیں،شیخ رشید

منگل 27 ستمبر 2016 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان رائیونڈ مارچ سمیت اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شیخ رشید نے رائیونڈ مارچ میں بھرپور طریقہ سے شرکت کی یقین دہانی کرائی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں رائیونڈ مارچ میں شرکت کی ایک بار پھر دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ،دونوں رہنماؤں نے رائیونڈ مارچ سے متعلق اہم امور،سیاسی ومذہبی جماعتوں کی رائیونڈمارچ میں شرکت سے متعلق معاملات تبادلہ خیال کیا ۔

عمران خان نے کہاکہ حکمرانوں کوپانامالیکس کاایشو دفن نہیں کرنے دیں گے ،رائیونڈمارچ میں عوامی سمندرنظرآئے گا جبکہ شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کے احتساب پر تمام اپوزیشن متحد ہے اور پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے پڑ چکا ہے اور عوامی لیگ رائیونڈ مارچ میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو اب بھاگنے نہیں دینگے،پاناماایشو کا آخر تک تعاقب کریں گے،کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہر حال میں ہوگا، شیخ رشید نے کہاکہ عوامی لیگ کی رائیونڈ مار چ میں شرکت کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں اور اپنے کارکنوں کو تمام ہدایات جاری کردی ہیں۔

قبل ازیں عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور وزیراعظم لندن میں شاپنگ میں مصروف ہیں۔عمران خان کا کہناتھا کہ کنٹرول لائن اور پاکستان کی مشرقی سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے لیکن وزیراعظم نواز شریف ان دنوں چھٹیاں منارہے ہیں اور لندن میں شاپنگ کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :