پا ور سیکٹر ریگولیٹرنے کوئلے سے چلنے والے نئے پاور پروجیکٹس پر پابندی عائد کردی

منگل 27 ستمبر 2016 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء)پاور سیکٹر ریگولیٹرنے کوئلے سے چلنے والے نئے پاور پروجیکٹس پر پابندی عائد کردی ہے اور یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران شروع کئے گئی سکیمیں موجودہ بجلی کی قلت کو دور کرنے کے لیے کافی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرانے اب تک 8433 میگاواٹ کے نو کول پاورپروجیکٹس کی منطوری دی ہے ۔ساہیوال کے علاقے قادر آباد میں قائم پہلاکو ل فائر ڈ پروجیکٹ دسمبر 2017 میں کا م شروع کردے گا۔دریں اثناء نپراکے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اکتوبر 2016 سے ہٹ کرموجودہ اپ فرنٹ ٹیرفک کو توسیع نہیں دی جائے گی۔