پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر، پیٹرن پی ٹی ایف، اے ٹی ایف سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے

منگل 27 ستمبر 2016 14:40

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان اور پیٹرن پی ٹی ایف سید دلاور عباس جوکہ ایشےئن ٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر بھی ہے اے ٹی ایف سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق اے ٹی ایف سالانہ جنرل کونسل اجلاس آئندہ ماہ دہلی میں ہوگا جس میں پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان اور پیٹرن پی ٹی ایف سید دلاور عباس پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔