شارجہ:ایشیائی شہری نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

منگل 27 ستمبر 2016 14:40

شارجہ:ایشیائی شہری نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): شارجہ میں مقیم ایک ایشیائی شہری نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی شہری شارجہ کے انڈسٹریل ایریا وَن میں ملازمت کرتاتھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اس کے ساتھی ورکروں نے شارجہ پولیس اسٹیشن اطلاع دی کے اس کا کمرہ بند ہے ۔ شارجہ پولیس نے کمرے کا دروازہ کھولا تو ایشیائی شہری کی پنکھے سے لٹکتی لاش ملی ۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر تو ایسا لگتا ہے کہ ایشیائی شہری نے خودکشی کی ہے ۔ لیکن وہ اس کیس کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی کچھ بتا سکیں گے۔