بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 30 ستمبر سے شروع ہوگا

منگل 27 ستمبر 2016 14:36

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 30 ستمبر سے شروع ہوگا

کولکتہ ۔ 27 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 30 ستمبر سے کولکتہ میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے، کانپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 197 رنز سے مات دی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 اکتوبر تک انڈور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 16 اکتوبر کو دھرم شالا میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 20 اکتوبر کو فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 23 اکتوبر کو پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، موہالی، چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا ، چوتھا میچ 26 اکتوبر کو رانچی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 29 اکتوبر کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :