امریکہ میں دہشت گردی کی حالیہ واردات میں بھارتی شہری ملوث نکلا۔۔۔ پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 14:27

امریکہ میں دہشت گردی کی حالیہ واردات میں بھارتی شہری ملوث نکلا۔۔۔ پولیس ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 ستمبر 2016ء) : بھارتی نژاد وکیل نے امریکی ریاست میں فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں اسے ہلاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد وکیل نے پولیس کے ہتھے چڑھنے سے قبل 9 افراد کو پر فائرنگ کی۔ نتھن دیسائی نامی وکیل نازی کی علامت کے ساتھ ملٹری کے یونیفارم سے ملتے جُلتے لباس میں ملبوس تھا۔

20 منٹ کی فائرنگ کے دوران بھارتی شہری نے پاس سے گزرتی ہوئی گاڑیوں کو بھی اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دیسائی کی اس حرکت اور لوگوں پر فائرنگ کھول دینے کے پیچھے کی وجہ سے تاحال لاعلم ہیں، بظاہر یہ دہشت گردی کی واردات لگتی ہے. ہوسٹن پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دیسائی کی فائرنگ کا نشانہ بنے تمام افراد زندہ تو بچ گئے لیکن ان میں سے ایک زخمی کی حالت خاصی تشویشناک ہے، ہوسٹن پولیس نے بتایا کہ حملہ آور پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل ہے۔

(جاری ہے)

اور اسکا تعلق بھارت سے ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت پچھلے کچھ عرصہ سے پاکستان پر دہشت گردوں کو تعاون دینے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے، اور الزامات عائد کرتا رہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گرد ایکسپورٹ کر رہا ہے. اسی دوران ایک بھارتی کی طرف سے امریکہ کے مشہور شہر میں دہشت گردی کی بھیانک واردات نے نہ صرف مودی سرکار کے منہ پر تمانچہ رسید کیا ہے، بلکہ بھارتی دہشت گردوں کو بھی عالمی سطح پر بے نقاب کردیا ہے. بھارت نے چند دن قبل پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے کیلئے امریکہ میں پوری طرح کی کوششیں کی ہیں، اب اس بھارتی دہشت گرد کے سامنے آنے پر بھارت کو دنیا بھر میں منہ کی کھانی پڑی ہے، اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں بھارت کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :