عجمان: کاروں سے قیمتی سامان چوری کرنے والے 8ایشیائی گرفتار

منگل 27 ستمبر 2016 14:24

عجمان: کاروں سے قیمتی سامان چوری کرنے والے 8ایشیائی گرفتار

عجمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): عجمان پولیس نے کاروں سے قیمتی سامان چوری کرنے والے آٹھ رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گروہ کے ارکان ویرانے یا پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر یا دروازے کھول کر قیمتی سامان ، نقدی اور زیورات چرا لیتے ۔

(جاری ہے)

عجمان پولیس نے متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد اس گروہ کے ارکان کے خلاف تحقیقات شروع کیں تھیں۔ گزشتہ روز پولیس نے این اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔چند روز قبل ملزمان نے ایک کار مالک سے 100,000درہم بھی لوٹے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کر لیاہے ۔ عجمان پولیس کے سربراہ کا کہناہے کہ ان ملزمان کو پکڑنا ایک بڑی کامیابی ہے ۔