آگا ہی مہم سے فیملی پلاننگ بارے شعور پیدا ہو رہا ہے،محکمہ بہبود آبادی

منگل 27 ستمبر 2016 14:01

لاہور۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) محکمہ بہبو د آبا دی کی آگا ہی مہم سے عوامی سطح پر لو گوں میں فیملی پلاننگ سے متعلق شعور پیدا ہو رہا ہے، اس میں محکمہ کے سا تھ کمیٹڈ این جی اوز،مذہبی سکالرز اورسول سوسائٹی کا بھی اہم کر دا ر ہے، محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے ذرائع کے مطا بق فنڈ زکی بر وقت فراہمی سے ادارے کی استعداد کار میں اضافہ کے علا وہ پنجاب میں بہبود آبادی کے فیملی ہیلتھ کلینک اور ہیلتھ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ اس وقت 38 موبائل سروس یونٹس فنگشنل ہیں جو چلتا پھرتا ہسپتال ہونے کے ساتھ ساتھ مفت اور معیاری خدمات عام لوگوں کو فراہم کر رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ سوشل مو بلائز رز کو حتمی اہداف دے دئیے گئے ہیں جبکہ انڈروئیڈ سسٹم کے تحت تمام بہبود آبادی کے کلینکس سینٹرز کے عملے کو مانیٹر کیا جا رہا ہے -

متعلقہ عنوان :