محرم الحرام میں خصوصی حفاظتی انتظامات کی ہدایت

منگل 27 ستمبر 2016 13:58

فیصل آباد۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کیلئے فیصل آبا د، جھنگ ، بھکر ، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب ، سرگودھا ، میانوالی ، اٹک ،جہلم،چکوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ ، ملتان ، لودھراں ، وہاڑی، خانیوال ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ ، لیہ اور بہاولپور سمیت حساس اضلاع میں پیشگی خصوصی حفاظتی انتظامات کا حکم دے دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مذکورہ اضلاع کے انتظامی حکام کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ محرم کے دوران اپنے اپنے اضلاع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت و مدد کیلئے بوقت ضرورت فوج اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کر سکیں گے ۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام اضلاع کے ڈی سی اوز و ڈی پی اوز کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محرم کا سکیورٹی پلان مکمل کریں اور اس سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے ۔ انہوں نے بتا یا کہ محرم کے دوران امن و امان کی خوشگوار صورتحال کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ریٹائرڈ آرمی و پولیس افسران و اہلکاران ، قومی رضاکاروں کی خدمات سے استفادہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :