محرم الحرام کی آمد کے باعث پولیس ملازمین کی چٹھیاں منسوخ

منگل 27 ستمبر 2016 13:57

فیصل آباد۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) محرم الحرام کی آمد کے باعث پولیس ملازمین کی تعطیلات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ سٹی پولیس آفیسرفیصل آباد کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہاگیاہے کہ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کی صورتحال اور امن و امان کی فضا کنٹرول میں رکھنے کیلئے کوئی پولیس افسر یا ملازم ایمرجنسی حالات کے باعث رخصت پر نہیں جا ئے گا۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ اس ضمن میں تما م پولیس حکام کو آگاہ کردیا گیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ چھٹیوں پر عائد پابندی تاحکم ثانی جاری رہے گی تاہم عشرہ محرم کے دوران کسی ناگزیر ایمرجنسی کی بنا پر اعلیٰ حکام کی اجازت سے چھٹی کا عمل مشروط کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :