طائف میونسیپیلٹی کی کاروائی 158مردہ جانوروں کا گوشت ضبط

منگل 27 ستمبر 2016 13:57

طائف میونسیپیلٹی کی کاروائی 158مردہ جانوروں کا گوشت ضبط

طائف:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): طائف میونسیپیلٹی حکام نے کاروائی کرتے ہوئے 158مردہ جانوروں کا گوشت ضبط کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق طائف کے مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس پر بیچنے کے لیے لے جایا جارہا تھا۔ میونسپیلٹی حکام نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مردہ جانور کا گوشت ضبط کر لیا۔

(جاری ہے)

میونسیپلیٹی ترجمان کا کہناہے کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کے لیے لے جارہے ہیں۔

واضع رہے کہ سعودی عرب میں بیمار جانور ، موزی مرض کے شکار جانور کے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد ہے ۔ لیکن متعدد افراد ایسے جانوروں کا گوشت فروخت کرنے سے کتراتے نہیں ہیں۔ بیمار جانوروں یا مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں ۔ ہوٹل مالکان سستا گوشت خریدنے کی غرض سے ایسے جانوروں کے گوشت کو ترجیع دیتے ہیں۔