شائقین کی اکثریت آفریدی کو باوقار طریقے سے رخصت کرنے کیلئے میچ کھلانے کی حامی

منگل 27 ستمبر 2016 13:45

شائقین کی اکثریت آفریدی کو باوقار طریقے سے رخصت کرنے کیلئے میچ کھلانے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27 ستمبر۔2016ء ) شائقین کرکٹ کی بھاری اکثریت نے شاہد آفریدی کو باوقار انداز میں انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصت کرنے کیلئے ایک میچ کھلانے کی حمایت کر دی ہے۔ معروف ویب سائٹ کے ایک پول میں شائقین کی بڑی تعداد نے ان کو الوداعی میچ کھلانے کی حمایت کی ہے۔پو ل میں اب تک 37000سے زائد شائقین نے اپنا ووٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق تقریبا 28000(75فیصد) شائقین نے شاہد آفریدی کو الوداعی میچ کھلانے کی حمایت کی جب کہ9000(25فیصد)سے زائد شائقین نے اس تجویز کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کو میچ نہیں کھلانا چاہئے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے پہلے آل راؤنڈر کو رخصت کرنے کیلئے ایک میچ کھلانے کا عندیہ دیا تھا لیکن ا ب بورڈ نے اس معاملے پر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

شائقین کی اکثریت آفریدی کو باوقار طریقے سے رخصت کرنے کیلئے میچ کھلانے ..