دبئی:بسوں اور ٹیکسیوں کے لیے مختص لین پر گاڑی کھڑی کرنے پر600درہم جرمانہ عائد ہو گا: آر ٹی اے

منگل 27 ستمبر 2016 13:42

دبئی:بسوں اور ٹیکسیوں کے لیے مختص لین پر گاڑی کھڑی کرنے پر600درہم جرمانہ ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27ستمبر 2016ء): دبئی روڈ ز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی( آر ٹی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بسوں اور ٹیکسیوں کے لیے الگ لین مختص کرنے کے بعد ان لینز پر نجی گاڑیوں کو کھڑا کرنے یا مخصوص لینز پر ایک حدسے زائد گاڑی چلانے پر 600درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم آر ٹی اے حکام کا کہناہے کہ 30اکتوبر تک اس قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ البتہ وارننگ جاری کی جائے گی۔ آر ٹی اے نے ہر ایگزٹ کے پاس تقریباََ20میٹر تک لین پر نجی گاڑی چلانے کی اجازت دی ہوئی ہے ۔اس سے زائد راسطے تک گاڑی چلانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ آر ٹی اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے بسوں اور ٹیکسیوں کے اوقات میں بہتری آئے گی.