کو آپریٹو بنک فصل ربیع کے لئے کاشتکاروں میں 2ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کرے گا‘ملک محمد اقبال چنڑ

منگل 27 ستمبر 2016 13:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) صو بائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پراونشل کو آپریٹو بنک فصل ربیع کے لئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے زرعی کو آپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے آ سان شرائط پر اگلے ہفتہ سے تقسیم کرے گا۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں جن کاشتکاروں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے کو تر جیح دی جائے گی تاکہ وہ متا ثرہ رقبہ پر زیادہ سے زیادہ غذ ائی اجناس پیدا کر کے اپنے نقصان کی تلافی کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ کو آپریٹو بنک کی تمام شاخوں کو کمپیو ٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اور اے ٹی ایم مشینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں۔صوبے کے تمام بنک افسران و اہلکاران کی ٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے جس کی بنا پربنک تیز رفتار ترقی رفتار ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو ہے۔بنک کاشتکاروں کو زرعی آلات کی خریداری میں بھی قرضہ جات کی فراہمی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :