صوبہ بھر میں الیکٹرنک اشٹامپ پیپرز کا اجراء کر دیا گیا ہے‘مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ر ا نا محمد ارشد

منگل 27 ستمبر 2016 13:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکر ٹری انفرمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ صوبہ کو کرپشن اور جعلسازی سے پاک بنا نے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں تاکہ جعلساز اور فراڈلوگوں کو اپنی ان مذ موم عزائم پر کڑی سے کڑی سزا دی جا سکے۔ اس سلسلے میں صوبہ بھر میں الیکٹرنک اشٹامپ پیپرز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک 5ڈویژنوں لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد، راولپنڈی اور بہاولپور کی 94تحصیلوں میں تقریبا ایک لاکھ اشٹامپ پیپرز جاری ہو چکے ہیں جس کی مد میں 2 ۔ارب37کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہو ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع میں بھی اس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اشٹامپ پیپرز کا حصول بہت آسان ہے۔یہ پنجاب بنک کی تمام شاخوں سے دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شہری کو اس بارے معلومات درکار ہو ہیلپ لائن0800-08-100 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :